هفته,  23 نومبر 2024ء
پاک فوج امن و استحکام کے لیے ہمیشہ خدمات سرانجام دیں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بلوچستان میں امن واستحکام کے لیے ہمیشہ خدمات جاری رکھے گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا، آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، سماجی و اقتصادی ترقی اور زراعت میں پاک فوج کی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے شہداء کے اہل خانہ، عمائدین اور کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے فوج کی جانب سے بے مثال تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی اور کامیابی میں مضمر ہے۔ پاکستانی افواج بلوچستان میں امن واستحکام کے لیے خدمات جاری رکھے گی۔ پورے پاکستان کو بلوچستان کے غیرت مند عوام پر فخر ہے۔

مزید خبریں