جمعه,  20  ستمبر 2024ء
قبضہ مافیا مکمل سرگرم ، 2 سرکاری اسکول بھینسوں کے باڑے بن گئے ،کہاں ؟ دیکھیں مکمل رپورٹ

ٹنڈوالہیار(روشن پاکستان نیوز)سندھ کے ضلع ٹنڈو الہیار میں 2 سرکاری اسکولوں کو مافیا نے بھینسوں کے باڑوں میں تبدیل کردیا ہے۔

ٹنڈوالہیار کے مختلف سرکاری سکولوں کی عمارتوں پر قبضہ مافیا کا راج دکھائی دے رہا ہے۔

گوٹھ دھنی گانوبزدار میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کی عمارت کو مویشیوں کے شیڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ چمبڑ کے گوٹھ اللہ بخش رند میں گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت میں بھینسوں کا شیڈ بنایا گیا ہے۔

سکول کے احاطے میں چارے، گندگی اور سیوریج کے ڈھیروں سے مقامی لوگ بھی پریشان ہیں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کی عمارتیں کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ بچوں کو دور دراز علاقوں میں بھیجتے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کے مطابق دونوں اسکولوں پر قبضے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تعلقہ ایجوکیشن آفیسر نیاز لغاری کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی غیر فعال عمارتوں میں باڑ لگانا جرم ہے، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، دونوں اسکولوں کے سپروائزر سے تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News