هفته,  12 اکتوبر 2024ء
سراج الحق، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک نے استعفے کیوں دئیے؟ اہم تفصیلات جانیں

کراچی (نیوز ڈیسک) سراج الحق، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک نے استعفیٰ کیوں دیا؟ تجزیہ کاروں نے اس حوالے سے اہم تفصیلات شیئر کی ہیں۔

نجی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ سراج الحق کا استعفیٰ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے مقابلے میں قدرے مختلف نوعیت کا ہے۔ عام انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکامی کے باعث جماعت اسلامی کے جہانگیر ترین کے لیے اپنی سیاست جاری رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔

جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے استعفوں میں ایک مشترک بات یہ ہے کہ دونوں کا تعلق پہلے پی ٹی آئی سے تھا۔ خصوصی نشریات میں تجزیہ کار حامد میر، شاہ زیب خانزادہ اور شہزاد اقبال نے گفتگو کی۔ شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے جو باؤنس بیک کیا اس کا کریڈٹ حافظ نعیم کو جاتا ہے۔

مزید خبریں