منگل,  10  ستمبر 2024ء
پہلے سال ہی مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

اسلام آ باد (روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صرف وعدہ نہیں، منشور میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا طریقہ بتایا ہے، پہلے سال مہنگائی کو سنگل ہندسوں پر لائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی منشور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی خدشات سے بچائیں گے اور آلودگی سے پاک کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا، لوڈشیڈنگ ختم کر دی

ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ہے، آپ نے پاکستان کے مستقبل، ترقی اور خوشحالی کا فیصلہ کرنا ہے، مہنگی بجلی اور مہنگی گیس کے خاتمے کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے چور کہنے والوں کو بے نقاب کر دیا ہے، گالی کی سیاست نے عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News