جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
اس ترکیب کے ساتھ صبح ناشتے میں کرنچی دال پراٹھے بنائیں اور سب کی داد حاصل کریں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آپ نے چنے کی دال کے پراٹھے تو ضرور کھائے ہوں گے۔

لیکن آج ہم آپ کو چنے کی دال کے پراٹھے بنانے کا طریقہ بتائیں گے، تیار ہو جائیں، اس کے لیے ایک پاؤ چنے کی دال، ایک پاؤ گوندھا آٹا، ہری مرچ۔ چھ ٹکڑے لیں، ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا، گرم مصالحہ حسبِ ضرورت، نمک، مرچ حسبِ ذائقہ، تیل حسبِ ضرورت، بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ

دال کو دھو کر آدھا گھنٹہ بھگو دیں۔ پیاز کو سوس پین میں تھوڑے سے تیل میں سنہری ہونے تک بھونیں۔ ایک کپ پانی اور نمک ڈال کر دال ڈال کر پکائیں۔

دال کو باریک پیس لیں اور پسی ہوئی دال میں گرم مصالحہ اور ادرک، ہری مرچ (کٹی ہوئی) اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال دیں۔ گونٹے ہوئے آٹے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں۔ ایک پڈا رول کریں اور اس میں کچھ دال ڈال کر سائیڈز سے ملائیں اور مزید رول کریں۔

روٹی کو دونوں طرف سے تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں اور ہری مرچ کی چٹنی کے ساتھ مہمانوں کو پیش کریں۔

مزید خبریں