هفته,  12 اکتوبر 2024ء
نیپرا نے خراب کارکردگی پر کیسکو کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا


کوئٹہ ( روشن پاکستان نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے خراب کارکردگی اور کرنٹ سے بچاؤ کے ناقص انتظامات پر کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے،ذرائع کے مطابق نیپرا نے کیسکو کے خلاف کارروائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ان کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے، فیصلے میں نیپرا نے بتایا کہ کیسکو میں کرنٹ سے بچاؤ کے انتظامات ناقص ہیں، اسکے علاوہ کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی ڈیڑھ سال میں اپنے سادہ سیمنٹ کانکریٹ (پی سی سی) کھمبوں کی اوسط تعداد بتانے میں ناکام رہی ہے،نیپرا کے مطابق کرنٹ سے بچاؤ کے حوالے سے کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی کی کارکردگی بہت سست ہے ، کیسکو ڈیڑھ سال میں حفاظتی انتظامات کی حکمت عملی فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے،مزید بتایا کہ کیسکو کی گراؤنڈ پرفارمنس صفر ہے، حفاظتی انتظامات کے حوالے سے کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی کارویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے

مزید خبریں