جمعه,  20  ستمبر 2024ء
سی ڈی اے کے 62پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس ،کب،کیسے،کیاہوا؟جانئے تفصیلات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کیپٹیل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بڑے افسرکی ضمانت کیسے ہوئی،سی ڈی اے کی ہی خاتون افسرکو پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں نامزد ہونے کے باوجود گرفتارکیوں نہیں کیاگیاجبکہ مذکورہ کیس میں نامزدپٹواریوں کو کیسے ریلیف ملا؟اس کی تمام طرف تفصیلات پیش کی جارہی ہیں۔

سینئر صحافی شمشاد مانگٹ نے بتایاکہ سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ افنان عالم کی62 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں گرفتاری ہوئی تھی۔

پہلے وہ ضمانت کرواتے رہے پھر عدالت نے ان کی ضمانت کینسل کی اور انہیں گرفتار کر لیا تھا تو تقریبا ڈیڑھ مہینے انہوں نے جیل میں گزارا ہے اور جمعہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ سے ان کو ضمانت ملی ہے۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،وزیراعظم شہبازشریف

ان کی ضمانت منظور کرکے رہائی تو مل گئی ہے لیکن افنان عالم پر کیس چلتا رہے گاجبکہ ان کے شریک ملزم ڈائریکٹر لینڈ اینڈ ریونیو سدرہ انور پر بھی یہی الزام تھا اور ایف آئی ار میں وہ بھی نامزد تھی، اس کے علاوہ پٹواری تھے ،پٹواری بھی گرفتار ہوئے ،افنان عالم بھی گرفتار ہوئے ۔

مگر اس کیس میں سدرہ انور کو گرفتارنہیں کیاجاسکااوربتایاگیاکہ صنف نازک ہونے کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

سینئر صحافی نے کہاکہ اگر رعائت برتنی ہے تو پھر اڈیالہ جیل می قید خواتین بھی صنف نازک ہیں ان کو بھی رعائت ملنی چاہیے اور ان کوبھی ایساانصاف ملنا چاہیے وہ بھی کسی کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ افنان عالم کے خلاف سی ڈی اے میں ایف آئی اے میں مزید دومقدمات آخری مراحل میں ہیں اور ممکن ہے کہ عید الفطر سے پہلے ان کو دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔

بتایاگیا ہے کہ اسی کیس میں مزید بھی کئی کردارشامل تھے جن میں پٹواری ،تحصیلدا ر ہیں مگر سب نے ضمانتیں کروا لی ہیں ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News