جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
حالیہ کشیدگی سے دشمن فائدہ اٹھانا چاہتا ہے،پاک ،ایران پیغامات کا تبادلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حالیہ کشیدگی کے بعد پہلی بارپاک ، ایران سیکرٹریز خارجہ امور کے درمیان رابطوں کی تصدیق ، مثبت پیغامات کا تبادلہ ، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات قریشی کا ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کے پیغام کا موثبت جواب دیتے ہو ہوئے پیغام دیا کہ آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں ، پیارے بھائی رسول موسوی ، پاکستان اورایران کے برادرانہ تعلقات ہیں۔ مثبت اقدامات اور بات چیت ذریعے ہی تمام مسائل حل کرنے کیلئے آگے بڑھنا ہوگا،۔سیکرٹری خارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی سمیت مشترکہ چیلنجز کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ایرانی سفارتکار سید رسول موسوی نے کہا کہ حالیہ تناؤ کا فائدہ دشمنوں اور دہشتگردوں کو ہوگا اور یہ بات دونوں ممالک کی قیادت اور اعلیٰ حکام جانتے ہیں۔ مسلم دنیا کا آج سب سے اہم مسئلہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم ہیں۔

مزید خبریں