








کراچی(روشن پاکستان نیوز) سندھ کے وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بے نظیر کا بیٹا ہے سافٹ ویئر اپڈیٹ کرنے والی باتیں بے تکی ہیں۔ مٹیاری میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے کہا بلاول اسلام آبادگئے تو کہا گیا ان کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے۔