تحریر:سید شہریار،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
آٹھ مارچ خواتین کا عالمی دن روایتی جوش و خروش سے منایا گیا ، انگلینڈ میں 1850 تک جرمنی میں 1900 تک اور اٹلی میں 1919 تک عورتیں مملکت کا حق نہیں رکھتی تھی اور آج یہ ترقی پذیر ممالک اور معاشرے آزادی نسواں کے حقوق اور تحفظ کی علمبردار بنے پھرتے ہیں جبکہ دین اسلام نے آج سے تقریبا 1450سال پہلے عورت کو تحفظ عزت اور احترام دینے کے ساتھ ساتھ اس کا جائیداد میں بھی حق مقرر کر دیا تھا،آج تک کوئی بھی تہذیب کوئی بھی عالمی تنظیم یا بنیادی انسانی حقوق کے علمبردار سب مل کر بھی عورت کو وہ تحفظ حق اور آزادی نہیں دے سکے اسلام کی سب سے پہلی تاجرہ خاتون حضرت سیدہ خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا کا ذکر اور حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ کا ذکر پنجاب ٹیکسٹ بک میں شامل ہونا چاہیے تاکہ ہماری بہنوں بیٹیوں کو دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی تاریخ کےبارے میں معلوم ہو سکے۔
تفصیل کچھ یوں ہے کہ آٹھ مارچ خواتین کا عالمی دن روایتی جوش و خروش سے منایا گیا، یادش بخیر اٹھ مارچ 1907 کو امریکہ کے شہر نیویارک میں لباس سازی کے صنعت سے وابستہ سینکڑوں کارکن خواتین نے حقوق اور بہتر حالات کے لیے مظاہرہ کیا ان کا مطالبہ یہ تھا کہ 10 گھنٹے طویل مشقت کا معقول معاوضہ دیا جائے انگلینڈ میں 1850 تک جرمنی میں 1900 تک اور اٹلی میں 1919 تک عورتیں مملکت کا حق نہیں رکھتی تھی اور آج یہ ترقی پذیر ممالک اور معاشرے ازادی نسواں کے حقوق اور تحفظ کی علمبردار بنے پھرتے ہیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک جن میں چین روس ویتنام اور بلغاریہ شامل ہیں وہاں عام تعطیل ہوتی ہے 1909 میں امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے پہلی مرتبہ عورتوں کا عالمی دن منایا گیا افسوس ہے آج کل پاکستان میں عالمی موقع پر کچھ خواتین گروپس عورت مارچ کے نام پر اپنے حقوق کے لیے نکلتی ہیں وہ میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگاتی ہیں دین اسلام نے آج سے تقریباً 1450سال پہلے عورت کو تحفظ عزت اور احترام دینے کے ساتھ ساتھ اس کا جائیداد میں بھی حق مقرر کر دیا تھا یعنی عورت کو مملکت کا حق اسی وقت حاصل ہو گیا تھا حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے عورتوں کو مساوی حقوق دینے کی تلقین فرمائی گویا اسلام میں عورت کو ایک خاص مقام دیا گیا ہمارے دین نے عورت کو گھر کی ملکہ بنایا ماں کی صورت میں عورت کے قدموں تلے جنت رکھ دی اسلام نے ہر روپ میں عورت کو عزت بخشی اور چادر چار دیواری کا تحفظ فراہم کیا اسلام نے عورت کو مساوی حقوق دیے تو ہم چیلنج کرتے ہیں بتائیں دنیا کا وہ کون سا مذہب ہے جس نے عورت کو حقوق دیے ہوں الحمدللہ ہم مسلمان ہیں ہمارا دین اسلام ہے ،آج تک کوئی بھی تہذیب کوئی بھی عالمی تنظیم یا بنیادی انسانی حقوق کے علمبردار سب مل کر بھی عورت کو وہ تحفظ حق اور آزادی نہیں دے سکے اسلام کی سب سے پہلی تاجرہ خاتون حضرت سیدہ خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا کا ذکر اور حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ کا ذکر پنجاب ٹیکسٹ بک میں شامل ہونا چاہیے تاکہ ہماری بہنوں بیٹیوں کو دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی تاریخ کےبارے میں معلوم ہو سکے۔