میں اور میرا دوست 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے۔
مشرق وسطی میں جنگ ، امریکہ، دنیا اور پاکستان کے بارے کھل کر باتیں کی۔
لیکن سب سے بڑھ کر ہمیں پاکستان کی فکر رہتی ہیں۔
میں نے کہا دیکھو یار پاکستان بھی ایک غریب ملک ہیں اور دشمن امیر ملکوں سے بھی زیادہ؟
میرے دوست نے جواب دیتے ہوئے کہا آپ غریب ملک ضرور کہہ سکتے ہو لیکن میرے نزدیک پاکستان دنیا کا مضبوط ترین خود مختار ملک ہیں۔
جسکے جرنیل و حکمران بہترین پلاننگ کیساتھ یہ وقار برقرار رکھے ہوئے ہیں۔۔
میں نے کہا یار آپ کچھ زیادہ ہی نہیں بول گئے یہ آپکے جذبات تو ہو سکتے ہیں لیکن حقیقت تو نہیں بن سکتے؟ ۔
میرے دوست نے کہا پاکستان واحد اسلامی ملک جس نے ایٹم بم بنایا اور سینہ ٹھوک کر اس کا تجربہ کیا
پاکستان واحد اسلامی ملک جس میں امریکہ کا کوئی فوجی اڈا نہیں اور جس کے جرنیلوں سے متعلق امریکی تجزیہ کار روز امریکی میڈیا میں بیٹھ کر بولتے ہیں کہ یہ جرنیل اپنے ملک سے ہر صورت لائل رہتے اور انہی کی وجہ سے ہمیں افغانستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا
پاکستان واحد اسلامی ملک جس نے ایران کو ایٹمی معاونت فراہم کرنے کی کوشش کی۔
اور ایران آج بھی شکریہ شکریہ پاکستان کہتا۔
پاکستان وہ اسلامی ملک جس نے امت مسلمہ کو الحرمین الشریفین مکہ و مدینہ کی عملی حفاظت کر کے دکھائی۔
پاکستان وہ اسلامی ملک جس نے آج تک امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا
پاکستان واحد اسلامی ملک جس نے امریکہ کے اس پٹھے کو دھو ڈالا جسے وہ چین کے مد مقابل بادام کھلا کھلا کر تیار کر رھا تھا
پاکستان واحد اسلامی ملک جو امریکہ کے سب سے بڑے دشمن چین کا دنیا میں سب سے نزدیک اور اہم فوجی اتحادی ھے
پاکستان کی فوج اور اس کے جرنیل پاکستان سے کس حد تک مخلص ہیں
اس سے متعلق دنیا کے دفاعی تجزیہ کاروں بلخصوص ازلی دشمن بھارت کے فوجی تجزیہ کاروں کی بات سنا کرو جو بولتے ہیں کہ پاکستان کی فوج اور اس کے جرنیل وہ گوند ہیں جس نے اس ملک کو مضبوطی سے جوڑ رکھا ہے۔
یہ ساری باتیں جب ہم کر چکے تو میں نے کہا یار کہیں یہ صرف ہمارے جذبات ہی نہ ہوں گوگل کی گواہی بھی پتہ کر لیتے ہیں۔
پھر ہم نے وہ بھی خوب تسلی کی۔
تو ہمارے دل میں اپنے وطن عزیز کی اور بھی محبت بڑھی۔
سینہ چوڑا کر کے ہم آج بھی یوم پاکستان منائے گے۔۔
پاکستان زندہ باد۔۔ پاک فوج پائندہ باد۔











