جنگی سوال نامہ/ سوالات کو بغور پڑھیے اور صحیح یا غلط میں تفریق کیجئے/ وقت دس منٹ

سید شہریار احمد
ایڈوکیٹ ہائی کورٹ

خواتین و حضرات آپ لوگوں کو یہ جنگی سوال نامہ دیا جا رہا ہے جو پاک بھارت جنگ کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے
برائے مہربانی ایک سچے پاکستانی اور پکے مسلمان ہونے کے ناطے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے بالکل صحیح صحیح جواب دیجیے گا تاکہ ہم اس جنگی سوال نامے کے جوابات کو اپنے دوست ممالک اور دنیا بھر کے حکمرانوں کو ارسال کر سکیں
اور دنیا کو یہ باور کرایا جا سکے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہماری اس امن کی خواہش کو ہمیشہ ہماری کمزوری سمجھا گیا۔

مودی کا گودی میڈیا پاکستان کے خلاف جس طرح کی غلط زبان استعمال کر رہا ہے اور اپنی فتوحات کے قصے دنیا کو سنا رہا ہے اس بنا پر نہ صرف دنیا بھر میں بلکہ پاکستانیوں کے دلوں میں بھی اپنی فوجی طاقت اور کامیابیوں کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا ہو چکے ہیں جس بنا پر پاکستانی قوم غالبا نفسیاتی طور پر جنگ ہار رہی ہے لہذا پہلی فرصت میں اس سوالنامے کو مکمل کر کے واپس بھیجیے
تو سوال نامہ آپ کے زیر نظر ہے
میں اپنے جواب لکھ رہا ہوں باقی آپ کو جو ٹھیک لگے،
سچ لگے اس جواب کے آگے ٹک لگائیں اور غلط کے آگے کراس۔

بھارت نے سات مئی کی رات پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا۔ صحیح
پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے۔ صحیح
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کر لی۔ صحیح۔
پاکستانی فضائیہ کے سپوتوں نے بھارتی بزدل افواج کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ یہ بھی صحیح ۔
پاکستان کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو تباہ کر دیا گیا۔ بھارتی دعوی، غلط۔
پاکستان کے نو مقامات پر دہشت گرد کیمپوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا بھارتی میڈیا، غلط۔
پاکستان دہشت گردوں کے کیمپ چلاتا ہے اور اس کی پشت پناہی کر کے بھارت میں دہشت گردی کرواتا ہے بھارتی حکام، غلط ۔
بھارتی فارن آفس اور افواج کے ترجمان کے مطابق انہوں نے اپنا ٹارگٹ اچیو کر لیا، غلط ۔
بھارتی ڈرونز پاکستان کے اندر کئی سو میل کا سفر کر کے کراچی، لاہور! راولپنڈی پہنچ گئے، غلط۔
پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی کئی چیک پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچایا ،صحیح ۔
پاکستان کا کوئی جنگی جہاز تباہ نہیں ہوا، صحیح۔ پاکستان بھارت کے جنگی جنون کو مناسب وقت پر جواب دے گا، صحیح ۔
مجھے نہیں پتا پانچ طیارے کہاں گرائے میں نے سوشل میڈیا پر سنا ہے، خواجہ آصف ،غلط۔
اگر بھارت نے مزید کوئی اور اوچھی حرکت نہ کی تو پاکستان بھی اپنی طرف سے کچھ نہیں کرے گا رانا ثنا اللہ، غلط۔
پاکستان نے جو پانچ جنگی جہاز تباہ کیے ان کے شواہد پیش کرے عالمی میڈیا، غلط۔
بھارتی ٹیلی ویژن چینل فیک اور جھوٹی خبریں اور ویڈیوز نشر کر رہے ہیں، صحیح۔
پاکستان کا ہر ٹیلی ویژن چینل اور اخبار سچ پر مبنی نشریات چلا رہا ہے، صحیح۔
بھارت نے اپنا ٹارگٹ اچیو کرتے ہوئے لاہور میں فوجیوں کو زخمی کیا اور دوسرے شہروں میں بھی معصوم اور بے گناہ شہریوں کی جانیں لیں،غلط۔
بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر ،صحیح۔
پاکستان کا میڈیا ہر خبر سچ پر مبنی دے رہا ہے اور جو بات کہوں گا سچ کہوں گا اور سچ کے سوا کچھ نہیں کہوں گا کے مصداق رپورٹنگ کر رہا ہے، صحیح ۔
بھارت پاکستان کے آزاد کشمیر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور آزاد کشمور بھارت کا ہے بھارتی بیانیہ،غلط۔
جبکہ پاکستان ،مقبوضہ کشمیر کا دعویدار ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان پاکستانی بیانیہ ہے، صحیح۔

پس ثابت ہوا بھارتی بیانیہ جھوٹ، فریب،دروغ گوئی پر مبنی ہے
جبکہ پاکستانی بیانیہ، حق، سچ اور صداقت کا علمبردار۔ ہندو جھوٹا ہے
مسلم سچا ہے
پاکستان زندہ باد
ہندوستان مردہ باد

مزید خبریں