اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی فٹبال ٹیم کے ڈیفینڈر نے اپنے ہی ڈیفینس کو تہس نہس کر کے اکیلے گول کیپر کو بال پاس کرتے ہوئے خود کو ہی گول کر لیا۔ یہ واقعہ فٹ بال کی ہسٹری میں انوکھا نہیں لیکن جب بھی ایسا ہوتا ہے اسے مضحکہ خیز تصور کیا جاتا ہے۔ اس اون گول نے میانمار کو پاکستان پر فتح دلوا دی۔
پاکستانی فٹبال ٹیم کے ڈیفینڈر کی جانب سے خود کو گول (Own Goal) کرنے کا تازہ واقعہ گزشتہ روز، 30 مارچ 2026 کو پیش آیا۔
میانمار ٹیم کا جیک پاٹ
یہ میچ پاکستان اور میانمار کے درمیان AFC ایشین کپ کوالیفائر کا میچ تھا۔ اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں ہو رہے میچ کے 47ویں منٹ میں (دوسرے ہاف کے آغاز پر) پاکستانی ڈیفینڈر نے تک تک برابر میچ مین میانمار کو پاکستان پر وہ برتری دلوا دی جو بعد میں آخر تک برقرار رہی اور پاکستان میچ ہی ہار گیا۔
ہوا یہ تھا کہ ایک پاکستانی دفاعی کھلاڑی (Defender) نے پاکستان کو اٹیک سے محفوظ کرنے کی غرض سے اپنے پاس موجود بال کو گول کیپر کو دینے کی کوشش کی، لیکن یہ بال گول کیپر کے دونوں پاؤں کے استعمال کے باوجود اس سے سنبھل نہ سکی اور گول کیپر کی گرفت سے نکل کر کئی میٹر پیچھے گول پوسٹ کے اندر گھس گئی۔ اس اون گول سے ٹیم کے ساتھ وہ ہو گئی جو میانمار کے جارحانہ کھیل کھیل رہے فارورڈ نہیں کر پائے تھے۔
لیونل میسی کے 900 گول، فٹ بال کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی
بنیادی طور پر اسے گول کیپر کی کمزوری اور غفلت قرار دیا جا سکتا ہے۔
اس خود کش گول کی وجہ سے میانمار کو برتری حاصل ہوئی اور آخر کار پاکستان یہ میچ 1-2 سے ہار گیا۔











