پی ایس ایل 11: گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر فخر زمان مشکل میں آگئے، چارج عائد

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 میں  گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 11 کے دوران لاہور قلندرز کے اسٹار بلے باز فخر زمان پر لیول 3 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق فخر زمان پر کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.14 کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ الزامات پی ایس ایل 11 کی پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔ اس آرٹیکل کے تحت میچ کے دوران گیند کی حالت میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی تبدیلی کرنا سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔

پی ایس ایل11: پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیزکو 5 وکٹوں سے شکست دےدی

رپورٹ کے مطابق گیند کی حالت تبدیل کرنے کا یہ مبینہ واقعہ میچ کی دوسری اننگز کے دوران پیش آیا۔میچ ریفری روشن مہاناما کی سربراہی میں ہونے والی ابتدائی سماعت کے دوران فخر زمان نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

پی سی بی کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حساس معاملے کی تفصیلی سماعت آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر کی جائے گی۔ مکمل سماعت اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد میچ ریفری روشن مہاناما اپنا حتمی فیصلہ سنائیں گے۔

مزید خبریں