نندرکہ شکردرہ کرکٹ ٹورنامنٹ: لارہ کلی جنت خان کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد چیمپئن قرار

 شکردر(روشن پاکستان نیوز) نندرکہ شکردرہ گراؤنڈ میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچا، جس میں شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے میچ کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔

ٹورنامنٹ کے اسپانسر چیئرمین شوکت حیات اور نواز خان تھے جبکہ ایونٹ کے آرگنائزر کامران حمید نے بہترین انتظامات کے ذریعے ایونٹ کو کامیاب بنایا۔

فائنل میچ میں لارہ کلی جنت خان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہ کلی خالق نواز کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹاس جیت کر جنت خان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں بارہ کلی خالق نواز کی ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم وہ 128 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ لارہ کلی جنت خان کی ٹیم کے بالرز اسامہ اکبر، آبشار ولید، عمر فاروق، کاظم ولید اور سبحان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو قابو میں رکھا اور فتح یقینی بنائی۔

میچ کے اختتام پر کامیاب ٹیم میں ٹرافی تقسیم کی گئی جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ کھلاڑیوں اور شائقین نے ٹورنامنٹ کے اسپانسرز شوکت حیات اور نواز خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی سرپرستی میں یہ کامیاب ایونٹ ممکن ہوا۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں