جمعرات,  28 نومبر 2024ء
والدہ مجھے گراؤنڈ میں سجدہ کرتے دیکھنا چاہتی تھیں، اسامہ میر نے والدہ کی خواہش ظاہر کر دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی فرنچائز ملتان سلطانز کے اسپنر اسامہ میر نے بھی قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹورنامنٹ کے 14ویں میچ میں شاندار کارکردگی کا سہرا اپنی والدہ کو دیا۔

گزشتہ روز ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسامہ میر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 40 رنز دے کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا سہرا اپنی والدہ کو دیتے ہوئے کہا کہ ‘شروع میں میں تھوڑا نروس تھا لیکن جب میں نے اپنی ماں کی طرف دیکھا تو مجھے حوصلہ ملا کہ دعائیں میرے ساتھ ہیں۔میری ماں آج پہلی بار مجھے لائیو کھیلتے دیکھنے آئی، وہ مجھے گراؤنڈ میں جھکتے ہوئے دیکھنا چاہتی تھی۔ یہ ان کی دعا تھی کہ میں نے 6 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی خواہش پوری ہوئی۔

اس شاندار کارکردگی کے بعد اسامہ میر پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ کرنے والے اسپنر بن گئے ہیں۔

مزید خبریں