اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا۔
احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے سنجو سیمسن، ایشان کشن اور ابھیشک شرما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔
’’بھارت یا نیوزی لینڈ‘‘، ٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتح کا فیصلہ آج
سنجو سیمسن نے46 گیندوں پر 89، ایشان کشن نے24 گیندوں پر 54 اور ابھیشک شرما نے21 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ شیوام دوبے 8 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3، میٹ ہنری اور رچن وریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔











