بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ  نے بنگلادیش سے سیریز کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

 بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے شاہین آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

قومی ون ڈے ٹیم سے صائم ایوب،بابر اعظم، فخر زمان، حسیب اللہ  اور حسن نوازکو ڈراپ کردیاگیا ہے۔

15 رکنی اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت اور  معاذ صداقت شامل ہیں۔

بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ

اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز 11سے 15مارچ ڈھاکا میں ہوگی۔

مزید خبریں