اتوار,  01 مارچ 2026ء
امریکی حملےکے بعد ایران نے فیفا ورلڈکپ سے دستبردار ہونےکا عندیہ دے دیا
امریکی حملےکے بعد ایران نے فیفا ورلڈکپ سے دستبردار ہونےکا عندیہ دے دیا

تہران(روشن پاکستان نیوز) امریکی فضائی حملے کے بعد  ایران   نے ورلڈ کپ  فٹبال سے دستبردار  ہونے کا عندیہ دے دیا۔

ایران نے ایشیائی کوالیفائنگ کے گروپ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ مسلسل چوتھی مرتبہ ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔

خیال رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو  اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔

امریکی اڈوں کو دشمن کی سرزمین سمجھتے ہیں، ایران کا خلیجی ممالک کو پیغام

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ میں شرکت مشکل دکھائی دیتی ہے۔

ورلڈ کپ میں ایران کو 107 دن بعد لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلنا ہے۔

دوسری جانب فیفا حکام کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور محفوظ ورلڈکپ ان کی اولین ترجیح ہے۔

ایران گروپ جی میں بیلجیئم، نیوزی لینڈ اور مصر کے ساتھ شامل ہے اور اگر ایران اور  امریکا اپنے اپنے گروپ میں دوسرے نمبر  پر  رہے تو 3 جولائی کو ڈیلاس میں ان کا مقابلہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں