جمعرات,  26 فروری 2026ء
ٹی 20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

احمد آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ 50 اور جیسن ہولڈر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جنوبی افریقا کی جانب سے نجیدی نے 3 جب کہ ربادا  اور کوربن بوش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا نے 177 رنز کا ہدف ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ایڈن مرکرم نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک نے 47 اور ریان رکلٹن نے 45 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ  گروپ ون  میں سے  سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز دوسرے، بھارت تیسرے اور زمبابوے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

مزید خبریں