اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق کرکٹر محمد عامر نے پیش گوئی کی ہے کہ سلمان علی آغا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روز انگلینڈ سے قومی ٹیم کی شکست کے بعد محمد عامر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کپتان سلمان علی آغا کی کپتانی جانے سے پیش گوئی کی ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ موجودہ کپتان برقرار رہیں گے یا تبدیلیاں آسکتی ہیں؟
جواب میں محمد عامر نے کہا کہ میرے خیال میں سلمان علی آغا اس ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کے کپتان نہیں رہیں گے، میری رائے میں اس وقت کوئی اور اس کا حقدار بھی نہیں ہے، جیسا کہ حالات ہیں مجھے اس وقت کوئی مناسب متبادل نظر نہیں آرہا ہے۔
پاک نیوزی لینڈ میچ بارش سے متاثر، بھارت فکر مند کیوں؟
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ بہت سے کھلاڑیوں کے لیے یہ ٹی 20 ورلڈ کپ آخری ہوگا۔
راشد لطیف نے کہا کہ بابر اعظم اب چھوٹے فارمیٹ کے کھلاڑی نہیں رہے ہیں، انہیں اسٹرائیک ریٹ کم ہونے پر ڈراپ کرنے کے چھ ماہ بعد واپس کیوں بلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے پہلے کہا تھا کہ بابر کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوگا تو واپسی ہوگی، اس میں کہاں بہتری آئی، اسے واپس کیوں لائے؟
سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ جو بیٹر 20 سے 25 گیندیں کھیل کر اتنے ہی رن بناتا ہے تو دوسرے آنے والے بیٹر کو ہائی رسک اسٹروک کھیلنے پر مجبور کرتا ہے۔











