اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔
بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہ ہو سکی، ریزرو ڈے نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مزید مشکل ہو گئی ہے، پاکستان اگر اپنے دونوں میچ جیتا ہے تو وہ پانچ پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں بارش کا امکان
ایک میچ جیتنے اور ایک ہارنے کی صورت میں اسے دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا، دوسری جانب بھارت کو فکر لاحق ہے کہ اگر پاکستان اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر آتا ہے اور بھارت اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر تو اسے سری لنکا جا کر سیمی فائنل کھیلنا پڑے گا۔
اگر پاکستان اپنے گروپ میں پہلے نمبر اور بھارت اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہتا ہے تو بھی بھارت کو سیمی فائنل ممبئی کے بجائے کولمبو میں کھیلنا پڑے گا۔
اگر دونوں ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہتی ہیں تو اس صورت میں بھارتی ٹیم سیمی فائنل ممبئی میں ہی کھیلے گی۔











