اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و فاسٹ بالر وقار یونس نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران فیلڈنگ بہت اہم ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر بھارت کوہراتاہے تواپ سیٹ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔
بھارت کیخلاف میچ سے قبل محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو کیا کہا؟
وقار یونس نے کہا کہ بھارتی ٹیم بہت جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے، جارحانہ کرکٹ کھیلی جاتی ہے تو چانسز ملتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فیلڈنگ میں چانسز کو نہیں چھوڑنا۔
انہوں نے صائم ایوب کے بارے میں کہا کہ اسے سنبھل کرکھیلنا ہوگا اور اپنے سیف شارٹس پر توجہ دینی چاہیے، سابق کپتان نے کہا کہ سری لنکا میں پچز سلو ہو جاتی ہیں۔











