کولمبو(روشن پاکستان نیوز) سری لنکا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت داسون شناکا کریں گے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، کامینڈو مینڈس، چریتھ اسلنکا اور جنیتھ لیاناگے شامل ہیں۔ جبکہ آل راؤنڈر وانیندو ہسارنگا، ڈی ویللاجے اور اسپنر مہیش تھیکشنا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے آفیشل کٹ کی شاندار رونمائی
فاسٹ باؤلر چمیرا، ایشان ملنگا اور متھیشا پتھیرانا کو شامل کیا گیا۔ جو ٹورنامنٹ میں سری لنکن بولنگ اٹیک کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری کو ہو رہا ہے۔ جبکہ ٹورنامنٹ کے میچز بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان نے تمام تر تحفظات کے باوجود آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔











