پیر,  02 فروری 2026ء
پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا کیوں جانا پڑے گا؟ وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے اور بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈولڈ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے آفیشل کٹ کی شاندار رونمائی

دوسری جانب بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایاکہ  بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 15 فروری کو بطور احتجاج بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا کہا گیا۔

مزید خبریں