اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ایونٹ قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا کہ اگلا ورلڈ کپ میرے فٹبال کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو گا۔
رونالڈو نے کہا کہ آئندہ ایک یا 2 سال میں فٹبال سے ریٹائر ہونے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ پرتگال نے تاحال 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا۔
اس سے قبل ورلڈ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 40 سال کی عمر میں شاندار کیریئر کو اس چمک دمک کے ساتھ جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ اس لیے وہ اب ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے 25، 26 سال کی عمر سے ہی اپنے مستقبل کی تیاری کر رکھی ہے۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کے دباؤ کو برداشت کر لوں گا۔ ہر چیز کا اختتام ہوتا ہے اس لیے میں اپنے فٹبال کے کیریئر کا اختتام کر کے اپنے، اہلخانہ اور بچوں کی پرورش کے لیے زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
واضح رہے کہ سعودی عرب کے الناصر کلب کے اسٹرائیکر نے ہمیشہ گول کیے ہیں۔ اور اب تک الناصر کلب اور مملکت دونوں کی طرف سے 952 گول کر چکے ہیں۔











