دبئی(روشن پاکستان نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیدیا۔
پاکستان نے مقررہ 20اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنائے۔بھارت کیخلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کیا گیا۔پہلے ہی اوور میں اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کیچ ڈراپ ہوگیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ21رنز پر گری،فخر زمان 15رنز بنا کر ہاردِک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے ، وکٹ کیپر نے ان کا کیچ تھاما لیکن وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے گیند گرائونڈ کو چھو رہی تھی۔
دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے ، انہوں نے 21 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی حسین طلعت تھے جنہوں نے 10 رنز بنائے ،انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا۔
چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے ، انہوں نے شاندار ففٹی سکور کی،ان کی اننگزمیں 3 چھکے ،5 چوکے شامل تھے،انہوں نے 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد نواز تھے وہ رن آئوٹ ہوئے ، انہوں نے 19 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔
پاور پلے
پاور پلے کے اختتام پرپاکستان کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 55رنزتھا۔یہ پاکستان کا پاور پلےمیں بھارت کے خلاف ریکارڈ اسکور ہے ،بمرا نے پاور پلے میں سب سے مہنگا اسپیل کیا۔
ٹاس
ایشیا کپ (asia cup 2025)سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
مزید پڑھیں: بھارتی کپتان نے پاکستان کیخلاف میچ سے قبل ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟
دونوں ٹیموں کے درمیان اہم ترین میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے ،میچ ریفری کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ سرانجام دینگے ، پچھلے میچ کی طرح اس بار بھی بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا۔
بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کماریادیو نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جسپریت بمرا اور ورن چکروتی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دوسری اننگز میں او س پڑنے کا امکان ہے،پچ دیکھنے میں بیٹنگ کے لئے بہت اچھی لگ رہی ہے۔
کپتان قومی ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ آج کا میچ نیا ہے اور نیا چیلنج ہے،ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے،قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،حسن نواز اورخوشدل شاہ کو شامل نہیں کیاگیا،فہیم اشرف اور حسین طلعت ٹیم کا حصہ ہونگے۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
سلمان آغا، صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان،فخر زمان، محمد حارث ،حسین طلعت، محمد نواز،فہیم اشرف،شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ،ابرار احمد
بھارتی پلیئنگ الیون:
سوریا کمار یادیو، شبھ من گل، ابھیشیک شرما،سنجو سیمسن، تلک ورما ،شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا،اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، کلدیب یادیو،جسپریت بمرا