بدھ,  10  ستمبر 2025ء
ایشیا کپ: بھارت نے یکطرفہ مقابلے میں یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں  بھارت نے یو اے ای کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں  فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

یو اے ای کی ٹیم 13 اعشاریہ ایک اوور میں 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یو اے ای کی جانب سے اوپننگ بیٹر علیشان 22 اور کپتان وسیم 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 اور شیوام دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارت نے 58 رنز کا ہدف با آسانی 4.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کپتان کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا

ابھیشیک شرما 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شبمن گل 20 اور کپتان سوریا کمار یادیو 7 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای اور بھارت ایشیا کپ کے گروپ اے میں شامل ہیں۔ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں