پیر,  08  ستمبر 2025ء
ایشیا کپ ، کون کب کس سے مدمقابل ہو گا؟

دبئی(روشن پاکستان نیوز) ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کل متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں، ان میں پاکستان، بھارت، اومان، یو اے ای، افغانستان، بنگلہ دیش، ہانک کانگ اور سری لنکا شامل ہیں۔

ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھارت، اومان، پاکستان اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی افغانستان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے تمام میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوا کریں گے، پہلا میچ کل نو ستمبر بروز منگل کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 10 ستمبر کو یو اے ای اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، 11 ستمبر کو تیسرے میچ میں بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ مدمقابل ہوں گے، 12 ستمبر کو چوتھا میچ پاکستان اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

13 ستمبر کو پانچویں میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا پنجہ آزمائی کریں گے، ایشیا کپ کا چھٹا اور بڑا میچ 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا، 15 ستمبر کو ساتویں میچ میں یو اے ای اور اومان آمنے سامنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کا افتتاح 9 ستمبر اور فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا، بھارت نے 8 بار ٹائٹل اپنے نام کیا

15 ستمبر کو ہی آٹھواں میچ ہانگ کانگ اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، 16 ستمبر کو نویں میچ میں افغانستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے، 17 ستمبر کو دسویں میچ میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

18 ستمبر کو گیارہویں میچ میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا، 19 تاریخی کو ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا بارہواں اور آخری پول میچ بھارت اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیموں کے درمیان میچ ہوں گے، 28 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں