کابل (روشن پاکستان نیوز)افغانستان ٹیم کے کپتان اور اسپنر بائولر راشد خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
راشد خان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے ہیں ، سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور سب سے زیادہ وکٹون کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی ، ایشیا کپ کے میچوں کا وقت تبدیل کر دیا گیا
راشد خان ٹی 20 کرکٹ میں 165 وکٹیں لینے والے پہلے بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے اسی میچ کے دوران پہلے ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ برابر کیا اور پھر ان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
نیوزی لینڈ کے 36 سالہ ٹم ساؤتھی نے 126 میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ راشد خان نے 98 میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرکے کارنامہ سرانجام دیا۔