اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دو پاکستانی کوہ پیمائوں نے چترال میں واقع سلسلہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کر لی ہے۔
محکمہ سیاحت کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں سرباز خان اور عابد بیگ نے تریچ میر چوٹی سر کی ، ٹیم میں دیگر 5 کوہ پیما سخت موسمی صورتحال کے باعث 7 ہزار 300 میٹر تک ہی پہنچ سکے۔
ملکی اور مقامی کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم تریچ میر بھیجنے کا فیصلہ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے کیا تھا، اس مہم کو ’ تریچمیر ایکسپیڈیشن 2025‘ کا نام دیا گیا۔
خیال رہے7 ہزار 708 میٹر بلند تریچ میر کی چوٹی کو پہلی بار 1950 میں ناروے کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ سر کیا تھا۔
مزید پڑھیں: کوہ پیما مراد علی نے پاکستان کی چوتھی سب سے اُونچی چوٹی براڈ پیک سر کرلی