اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔
آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر میتھیو شارٹ پیر کی انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، آسٹریلوی اسکواڈ میں میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کر لیا گیا ہے ، کوپر کونولی آسٹریلیا کی جانب سے 3 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔
خیال رہے اس سے قبل کیویز کپتان پیٹ کمنز ، مچل اسٹارک ، ہیزل ووڈ اور مچل مارش بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان
دوسری جانب آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔