پشاور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے لازمی جیتنا چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پر بہت زیادہ انویسٹمنٹ ہو رہی ہے، پاکستان کے ہارنے پر قوم مایوسی ہو جاتی ہے ،قومی کرکٹرز کو محنت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے،فخر زمان سے بہت امیدیں تھیں لیکن بدقسمتی سے وہ ان فٹ ہوگیا ، اللہ خیر کرے پاکستان کی جیت کے ليے دعاگو ہیں۔
دوسری طرف ترجمان سندھ حکومت و ایم پی اے سعدیہ جاوید نے بھارت کے خلاف میچ پر پاکستانی ٹیم کے لئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں،امید ہے کہ کل اچھی اور نڈر کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی نیوزیلینڈ کے خلاف شکست کو بھول کر جیت کے جذبے سے میدان میں اتریں، انشااللہ پاکستان ٹیم اپنی روایتی حریف بھارت کو شکست کا مزا چکھائے گی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سپورٹرز کاشیر افضل مروت کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااعلان