منگل,  04 فروری 2025ء
چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب ، 40 کروڑ روپے میں فروخت

دبئی(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹس تین ارب ، 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔

چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کُن فروخت ہوئی ہے ، دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہو چکے ہیں۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جائے گا ، دبئی اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

مزید پڑھیں: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او سے ملاقات، پاکستان-امریکہ کرکٹ سیریز اور ٹرائی سیریز پر اتفاق

مزید خبریں