منگل,  10 دسمبر 2024ء
وارنر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

پرتھ(سپورٹس ڈیسک) ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، انھوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں 81 رنز کی اننگز کے دوران پایا۔

وارنر اس سنگ میل پر پہنچنے والے دنیا کے ساتویں اور دوسرے آسٹریلوی کھلاڑی بنے، اب تک ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ 4037 رنز بھارت کے ویراٹ کوہلی نے بنائے ہیں، 3974 کے ساتھ روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم قومی ٹیم کی کپتانی دوبارہ سنبھالنے کے لیے تیار

پاکستانی بابراعظم نے 3698 رنز کے ساتھ فی الحال تیسرا نمبر سنبھالا ہوا ہے، ان کے بعد مارٹن گپٹل (3531)، پال اسٹرلنگ (3438) اور آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ (3120) موجود ہیں۔

مزید خبریں