جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
مریم نوازنے ارشد ندیم کو کونسی گاڑی تحفے میں دی اور اس کا نمبر کیا ہو گا؟ زبردست اعلان

لاہور (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے میاں چنوں ارشد ندیم کے آبائی گھر پہنچیں جہاں انہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے پر10 کروڑ روپے کا چیک اور ایک نئی گاڑی تحفے میں دی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو ’ ہونڈا سویک ‘ کا نیا ماڈل تحفے میں دیا گیا ہے  اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے اولمپکس میں کی گئی تاریخی تھرو کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرارشد ندیم کو گاڑی کا رجسٹریشن نمبر’پی اے کے 9297‘ (PAK 9297) الاٹ کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں بھارتی حریف کو شکست دیتے ہوئے تاریخی تھرو پھینکی جو کہ 92.97 میٹر تھی اور ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا لیا، ارشد ندیم کی 90 میٹرز سے زائد 2 تھروز نے اولمپکس دیکھنے آئے شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔

ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا گیا اور حکومت کی جانب سے ان پر انعامات کی بارش کر دی گئی ، وفاقی حکومت نے تو یوم آزادی کے موقع پر جاری خصوصی ڈاک ٹکٹ پر ارشد ندیم کی تصویر بھی شائع کی جبکہ اب انہیں وزیراعظم ہاؤس میں دعوت پر مدعو کر لیا گیاہے اور اس کیلئے خصوصی طیارہ انہیں فیملی سمیت اسلام آباد پہنچائے گا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کاطلباء کیلئے ای اور پیٹرول بائیکس کا دوسرا فیز لانے کا اعلان ، کب؟ جانیں

کچھ دیر قبل خبر سامنے آئی کہ پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی اس کامیابی پر مبارک با د دینے ارشد ندیم کے گھر پہنچے اور انہیں 5 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News