اتوار,  08  ستمبر 2024ء
ویمن ایشیاکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیا کپ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان نے آج یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی،  اس سے قبل 8  مرتبہ مختلف ٹیمیں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرچکی تھیں۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ کاٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز ففٹی کا نیا ریکارڈ ،دیکھیں

پاکستان ٹیم کی یہ مجموعی دوسری 10 وکٹ کی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے 11 سال قبل آئرلینڈ کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

گل فیروزا اور منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچری شراکت کرنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News