منگل,  10  ستمبر 2024ء
سابق کرکٹ کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، شادی کی تقریب کراچی میں سر انجام پائی،سوشل میڈیا پرجاری تصاویر میں سابق کپتان کو دلہن بنے دلکش روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں جویریہ خان اور ان کے شوہر وقاص کو آف وائٹ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب جویریہ خان نے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا

شادی کی تقریب میں سابق کپتان بسمہ معروف، آل راؤنڈر فاطمہ ثناء سمیت دیگر کھلاڑی بھی شریک ہوئیں، جویریہ خان پاکستان کی طرف سے 116 ون ڈے اور 122 ٹی ٹوئنٹی میچز کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News