بدھ,  31 دسمبر 2025ء
عشعب کینسو اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک(روشن پاکستان نیوز)پاکستان کے عشعب عرفان کینسو اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔

عشعب عرفان نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے لیام موریسن کو 0-3 سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 8-11، 6-11 اور 11-13 رہا۔

امریکا میں جاری اس 9 ہزار ڈالر انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل پاک اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان ہو گا۔

تھرڈ سیڈ عشعب عرفان فائنل میں 4 سیڈ بھارت کے ویر چوٹھرانی سے مقابلہ کریں گے۔

مزید خبریں