بدھ,  15 جنوری 2025ء
پی ایس ایل سیزن 9: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب شروع ہوگی؟

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز 6 فروری 2024 سے ہوگا، ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

پی ایس ایل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا ہے، پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ کی کم سے کم ٹکٹ 1 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

شائقین 6 فروری کو شام 5 بجے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ (pcb.tcs.com.pk) پر اپنے ٹکٹوں کی پہلے سے بکنگ کر سکتے ہیں۔

افتتاحی میچ کی فرسٹ کلاس ٹکٹ 2 ہزار، پریمیم ٹکٹ 3 ہزار جبکہ وی آئی پی ٹکٹ 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے، سُپر لیگ کے فائنل کی کم سے کم ٹکٹ بھی ایک ہزار روپے ہوگی۔

پی ایس ایل فائنل کی فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 500 روپے، پریمیم 4 ہزار روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 8 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میچز کی ٹکٹس مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے حاصل کی جاسکیں گی۔

پی ایس ایل کے تمام میچوں میں اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹس کی ضرورت ہوگی، ای-ٹکٹس، جیسے ڈیجیٹل کاپیاں یا خود پرنٹ شدہ ٹکتس پر انٹری نہیں ہوگی۔

شائقین 12 فروری 2024 مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

مزید خبریں