لاہور(روشن پاکستا ن نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کی جگہ نئے صدر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
خالد سجاد کھوکھر نے ہاکی فیڈریشن کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، پی ایچ ایف صدر کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف وزیراعظم کی جانب سے صدر کے عہدے کیلئے طارق بگٹی کو نامزد کیا جائے گا، اس سے قبل وزیراعظم نے طارق بگٹی کو ایڈہاک صدر نامزد کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے بعد نئے صدر کانگریس کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لیں گے، نئے صدر کی تقرری کے بعد سیکریٹری پی ایچ ایف کیلئے دوڑ شروع ہوجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق طارق بگٹی نے 23 دسمبر کو ایڈہاک صدر کے تحت عہدے کا چارج سنبھالا تھا، طارق بگٹی کی نامزدگی پر خالد سجاد کھوکھر نے عدالت میں کیس کیا تھا، خالد سجاد کھوکھر 8 سال 4 ماہ تک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر رہے۔