هفته,  27 جولائی 2024ء
شدید بارش،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 بھی نہ ہوسکا

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز)پاکستان اورانگلینڈ کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہیں ہو سکا، پاکستان انگلینڈ کا پہلا میچ بھی بارش کی نذر ہوا تھا۔

انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، چوتھا اور آخری میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرےٹی 20 میچ میں 23 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کی ٹیم 184رنزکےتعاقب میں 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News