هفته,  12 اکتوبر 2024ء
انگلش کرکٹر شعیب بشیر پہلے ٹیسٹ سے باہر


اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)بھارت کا دورہ کرنیوالی انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر شعیب بشیر ویزہ نہ ملنے کے باعث اب تک بھارت نہ پہنچ سکے ،جسکی وجہ سے انہیں پہلے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ بھارت پہنچ چکا ہے جبکہ شعیب بشیر واپس انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں اور 25 جنوری کو بھارت کے شہر حیدرآباد میں شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ سے ویزے میں تاخیر کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں

پہلی بار آف اسپنر کے طور پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں شامل 20 سالہ شعیب بشیر کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے،بھارت کی جانب سے ویزہ ملنے میں تاخیر کا سامنا کرنیوالے یہ پہلے پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر نہیں ہیں،ماضی میں معین علی اور ثاقب محمود کو بھی بھارت کا دورہ کرنے پر انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں