جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
آسٹریلوی ٹیم کو کووڈ 19 نے گھیر لیا،کیمرون گرین بھی کووڈ میں مبتلا


سڈنی(نیوزڈیسک)برسبین ٹیسٹ سے پہلے کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو مکڈونلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا،آسٹریلوی ٹیم کو کووڈ 19 نے گھیر لیا۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے مطابق کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو مکڈونلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، دونوں افراد کو اسکواڈ پروٹوکول کے تحت اسکواڈ سے علیحدہ کردیا ۔ کووڈ مثبت ہونے کے باوجود طے پروٹوکول کے تحت کیمرون گرین میچ کھیل سکتے ہیں، دونوں کی میچ میں شرکت اس بات سے مشروط ہے کہ وہ کیسا محسوس کررہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گزشتہ دنوں کووڈ کا شکار ہونے والے ٹریوس ہیڈ کلیئر ہوگئے

مزید خبریں