اتوار,  05 مئی 2024ء
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں مقابلے کیلئے تیاریاں زور و شور سےجاری

 

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، کیمپ میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا۔

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پری سیریز کے پریکٹس میچ میں پی سی بی وائٹس نے پی سی بی گرینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی سی بی گرینز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے، بسمیہ معروف نے 37 اور عائشہ ظفر نے 29 رنز بنائے، سعدیہ اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پی سی بی وائٹس نے 145 رنز کا ہدف باآسانی 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ فاطمہ ثناء نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ صدف شمیش نے 27 اور گل فیروزہ نے 26 رنز بنائے۔ طوبہ حسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News