اتوار,  08 مارچ 2026ء
بالی وڈ میں اپنی جگہ خود بناؤ، سیف علی خان کا بیٹے ابراہیم کو پیغام

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بالی وڈ سپر اسٹار سیف علی خان نے اپنے بیٹے ابراہیم علی خان کو  فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنانے کا پیغام دیا ہے۔

سیف علی خان نے حال ہی میں اپنی بہن سوہا علی خان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اقربا پروری (nepotism) کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اداکار نے اقربا پروری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت لوگوں اور انجان، بدقسمت لوگوں کے درمیان بہت فرق ہوتا ہے، ان کی توجہ حاصل کرنے کے مواقع بہت کم ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایسے لوگوں سے بہت متاثر ہوتی ہے جو بغیر کسی مضبوط یا مشہور بیک گراؤنڈ سے آتے ہیں اور مقبول ہو جاتے ہیں۔

انٹرویوز دینا بند کر دیں، ہمایوں سعید کا خلیل الرحمان قمر کو مشورہ

سیف علی خان نے کہا کہ اداکاروں کو ان کے والدین کی وجہ سے مواقع ملنا ناانصافی ہے، اگر آپ کو کام ملا اور اسے بہت اچھے سے انجام دیا گیا تو عوام اسے پسند کرے گی لیکن بار بار موقع ملنے کے بعد بھی آپ اچھا کام نہ کرسکیں تو یہ غلط ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو بھرپور سپورٹ کروں گا لیکن ایک حد تک، ابراہیم کو کہتا ہوں کہ میں ہر وقت تمہارے ساتھ کھڑا نہیں رہ سکتا کیونکہ تمہیں پہلے ہی بہت کچھ مل چکا ہے، اب تمہیں اپنی جگہ خود بنانی ہوگی۔‘

واضح رہے اداکار ابراہیم علی خان نے پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ‘نادانیاں’ سے ڈیبیو کیا تھا تاہم فلم اور ان کی اداکاری کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی جبکہ دوسری فلم سرزمین بھی باکس آفس پر ناکام رہی۔

مزید خبریں