منگل,  10 فروری 2026ء
نیویارک میں زہران ممدانی کی کامیابی کو ماریہ بی نے صیہونی پروپیگنڈے کی ناکامی اور عالمی فتح قرار دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے نیویارک میں زہران ممدانی کی کامیابی کو صیہونی پروپیگنڈے کی ناکامی اور پوری دنیا کی جیت قرار دیا ہے۔

ماریہ بی کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا حامی ہے اور نیویارک میں صیہونی لابی سب سے زیادہ مضبوط ہے، ایسے میں زہران ممدانی کی کامیابی ایک بہت بڑی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 34 سالہ زہران نے واضح موقف اپنایا کہ ہمیں “امریکہ فرسٹ” کرنا ہے، “اسرائیل فرسٹ” نہیں، اور انہوں نے غزہ کے حق میں اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کی۔

نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

ڈیزائنر نے مزید کہا کہ زہران نے ان ارب پتی صیہونیوں کو شکست دی ہے جنہوں نے انہیں ہرانے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے تھے۔ ماریہ بی کے مطابق یہ جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ اب صیہونی پروپیگنڈہ دم توڑ رہا ہے اور پوری دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔

اپنے ناقدین اور “دیسی لبرلز” کو جواب دیتے ہوئے ماریہ بی نے کہا کہ جو لوگ زہران کی دیگر نظریات (LGBTQ وغیرہ) کی حمایت پر اعتراض کر رہے ہیں، انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ زہران سعودی عرب یا کسی اسلامی جمہوریہ کا میئر نہیں بنا بلکہ وہ نیویارک سٹی کا نیا نمائندہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں زہران کی کامیابی کا جشن اس لیے منانا چاہیے کیونکہ اس نے عالمی صیہونی اسٹیبلشمنٹ کے بت کو توڑ کر فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

مزید خبریں