اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہو گیا ہے، شادی رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیزوں میں طے ہوا ہے، رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی، رشتہ جس خاندان میں طے ہوا ہے وہ لاہور میں رہائش پذیر ہے۔
یادرہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی تقریبا ًایک برس کے بعد ہی ختم ہوگئی تھی، ان کی پہلی شادی قطر میں مقیم بزنس مین سیف الرحمان خان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی لندن میں 2021 میں نائٹس برج کے دی لینزبرو میں ہوئی تھی۔ اکتوبر 2023 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: حسن نواز نے صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا