اتوار,  08  ستمبر 2024ء
راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار لیا گیا  ۔

نجی ٹی وی کے مطابق راحت فتح علی خان پروگرام کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچے تھے جہاں انہیں روک لیا گیا۔

راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے، بعد ازاں انہیں دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

راحت فتح علی خان کے سابق منیجر نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں، چند ماہ قبل گلوکار نے منیجر کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا۔
راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔
راحت فتح علی نے سلمان احمد کے خلاف انہیں بلیک میل کرنے اور ان کا یوٹیوب چینل غیر مجاز استعمال کرنے پر فوجداری مقدمہ تک درج کرایا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: دبئی کی شہزادی کی انسٹاگرام کے ذریعے شوہر کو طلاق

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News