بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
اننت امبانی کے 50 قیراط ڈائمنڈ ‘لائن بروچز’ توجہ کا مرکز

ممبئی (روشن پاکستان نیوز)بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی مہینوں چلنے والی شادی اختتام کو پہنچ گئی جس میں دنیا بھر کی مشہور شخصیات نے  شرکت کی۔

اننت امبانی اپنی دوست رادھیکا مرچنٹ سے رشتہ ازدواج میں 12 جولائی کو منسلک ہوئے جن کی شادی کی تقریبات کا اہتمام بھارت اور اٹلی میں کیا گیا۔

اننت امبانی اپنی شادی کی تقریبات میں مہنگی جیولری پہنے بھی نظر آئے جب کہ ایک موقع پر انہوں شیر  کی شکل والا بروچ بھی پہنا ہوا تھا جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیر کا یہ بروچ 50 قیراط ڈائمنڈ سے تیار کردہ تھا جو امریکی جیولری ڈیزائنرلورین شوارٹز کا شاہکار ہے۔

  امریکی جیولری ڈیزائنر نے اسے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ میں اننت اور رادھیکا کی شادی کیلئے بہت پرجوش ہوں، میں نے جام نگر میں شادی سے پہلے کی تقریب میں اننت کے لیے  پیلے رنگ کے ہیرے کے شیر کی شکل والے بروچ پر کام کیا۔

اس کے ساتھ ہی امریکی ڈیزائنر نے اننت کی جانوروں سے محبت کو بھی سراہا۔

 

 

امریکی ڈیزائنر نے بروچ کے بارے میں بتایا کہ بروچ میں موجود زیورات ہیروں اور زمرد کا مجموعہ ہےاور  اسے  پیلے ہیروں سے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شیر کے منہ میں 50 قیراط کا سفید ہیرا  لٹکا ہوا ہے اور شیر کی آنکھیں زمرد سے بنی ہیں، جو شفا یابی اور اچھی قسمت کے ساتھ روحانی پتھر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

مزید خبریں